اڈا پرمٹ کے قریب ایک نجی اسکول کی لیبارٹری میں حادثے کے دوران بچے زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے مطابق ایک نجی اسکول کی لیبارٹری میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے 14 بچے زخمی ہوگئے۔
ڈی سی نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد میں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک بچے کو نگرانی میں رکھا گیا تھا، تاہم اب وہ خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔