علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمٰی خان کو بھی 30 دن کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی علیمہ خان کے بعد نظر بند کر دیا گیا۔

لاہور کے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عمران خان کی بہنوں، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو 3-MPO کے تحت 30 دن کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی سفارش پر یہ کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس نے عمران خان کی بہنوں اور بھانجوں کو علیمہ خان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا اور انہیں بکتر بند گاڑی میں منتقل کیا۔

عظمیٰ اور نورین خان کو رات گئے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔ بعد میں بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کو رہا کر دیا گیا، جبکہ دونوں بہنوں کو امن و امان کے ممکنہ خطرے کے خدشات کے باعث 30 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

اس سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان کو اپر مال سے جمخانہ جاتے ہوئے گرفتار کیا اور انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا تھا۔

لٹن روڈ پولیس نے علیمہ خان کو 3-MPO کے تحت حراست میں لیا، جبکہ ان کی ذاتی گاڑی تھانے میں کھڑی رہی۔

X