السی ایک قدیم ترین فصلوں میں سے ایک ہے۔ اس کی بھوری اور سنہری دونوں قسمیں غذائیت سے بھرپور ہیں۔ السی کے فوائد جاننے کے لیے نیچے دی گئی باتوں کو پڑھیں:
1. السی کے بیج کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں اور شریانوں کی بیماری سے متاثرہ افراد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔
2. مختلف مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ السی کے بیج وزن کم کرنے میں مددگار ہوسکتے ہیں۔
3. السی میں اومیگا ٹھری اور فائبر کی انتہائی زیادہ مقدار ہوتی ہے جس سے ذیابیطس کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
4. السی میں موجود وٹامن بی، اومیگا ٹھری، کاپر، اور سیلینیم سوزش کو کم کرتے ہیں اور جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں آرام فراہم کرتے ہیں۔
5. السی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کینسر کے مختلف اقسام سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
6. السی کے بیج ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کا استعمال بلڈ پریشر کی علامات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
7. السی کے بیج امینو ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔