بہت سے لوگ مرچ مصالحے والے کھانے پسند کرتے ہیں کیونکہ انہیں اس کا ذائقہ اچھا لگتا ہے، لیکن ایسے کھانے نہ صرف مزیدار ہوتے ہیں بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہیں۔
ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ باقاعدگی سے مسالہ دار غذائیں، خاص طور پر مرچ، کھانا دل کی صحت، میٹابولزم، اور معدے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
مصالحہ دار کھانوں کے فائدے مرچ میں موجود کیپسائیسن نامی جزو میں ہیں، جو کھانے پر جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے۔
جسم کو کیپسایسن سے کتنی فائدہ حاصل ہوتا ہے؟
ایک 2020 کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ جو لوگ باقاعدگی سے مرچ کھاتے ہیں ان میں دیگر لوگوں کے مقابلے میں قبل از وقت موت کا خطرہ 25% تک کم ہوتا ہے۔
تحقیقی نتائج مزید ظاہر کرتے ہیں کہ مرچ کے استعمال سے دل کی بیماری، کینسر، اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، مصالحہ دار کھانوں اور دائمی بیماریوں کی روک تھام کے درمیان امید افزا تعلق زیادہ تر کیپسائیسن کے جسم کے میٹابولک اور سوزشی عمل پر اثرات کی وجہ سے ہے۔
تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کیپسیسن جسم میں ایک ریسیپٹر TRPV1 کو فعال کرتا ہے، جو چربی کو توڑنے اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ ایڈرینالین کے اخراج کو تحریک دیتا ہے۔
مزید برآں، کیپسائیسن جسم میں کیلوریز اور خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔