ایک 80 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ ایک منفرد انداز میں منائی، انہوں نے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ خاتون کا نام ڈاکٹر شردھا چوہان ہے، جنہوں نے اسکائی ڈائیونگ کے ذریعے دنیا کو یہ ثابت کیا کہ جذبے کے آگے عمر کی کوئی رکاوٹ نہیں۔ ڈاکٹر شردھا نے اپنی 80 ویں سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کی۔ یہ لمحہ ان کے لیے اس وجہ سے بھی یادگار تھا کیونکہ انہوں نے اسکائی ڈائیونگ اپنے بیٹے کے ساتھ کی، جو کہ ایک پروفیشنل اسکائی ڈائیونگ ٹرینر اور سابق فوجی ہیں۔ اس کارنامے کے بعد ڈاکٹر شردھا بھارت کی سب سے عمر رسیدہ خاتون بن گئیں جنہوں نے اسکائی ڈائیونگ کی۔