آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے پہلے ایشیز ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے۔ پیٹ کمنز اپنی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ایشیز سیریز، جو پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوگی، 21 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگی۔
آسٹریلوی اسکواڈ:
اسٹیو سمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، اسکاٹ بولینڈ، مارنس لبوشین، ایلکس کیری، نیتھن لائن، برینڈن ڈوگیٹ، مچل اسٹارک، کیمرون گرین، جیک ویدرالڈ، جوش ہیزل وُڈ، بیو ویبسٹر، ٹریوس ہیڈ۔