جمعہ کے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4,23,062 روپے پر مستحکم رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق، ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں کسی بھی قسم کا ردوبدل نہیں ہوا اور یہ اپنی پچھلی قیمت 3,62,707 روپے پر برقرار رہی۔
جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 3,700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4,23,062 روپے فی تولہ ہو گئی۔
آج عالمی سونا ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق، سونا فی اونس 4,007 ڈالر میں دستیاب ہے، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔
اسی طرح، چاندی کی قیمت بھی مستحکم رہی اور 5,112 روپے فی تولہ رہی۔