غذائیت سے بھرپور چیریوں کے صحت کے فوائد

چیری کو بہت صحت مند سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔

چیری فائبر، وٹامنز، منرلز، اور دیگر ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق، لمبی ڈنٹھل والی چیریاں خاص طور پر قیمتی ہوتی ہیں کیونکہ ان میں پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم، اور اینٹی آکسیڈینٹس شامل ہوتے ہیں۔

خلیوں کا تحفظ

چیریز میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جسم میں سوزش، جسمانی دباؤ، سگریٹ نوشی، آلودگی یا ریڈی ایشن کی وجہ سے ہونے والے خلیاتی نقصان سے لڑنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

سوجن میں کمی

چیری میں موجود غذائی اجزاء جسم میں سوجن کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

پٹھوں کے درد کا علاج

چیری کا رس جسمانی ورزش سے ہونے والے پٹھوں کے نقصان کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ میراتھن ریس کے دھاوک جنہوں نے ریس سے چند دن پہلے اور بعد میں چیری کا جوس پیا، وہ جسمانی دباؤ اور طویل دوڑ کے بعد ہونے والے پٹھوں کے درد سے زیادہ مؤثر طریقے سے صحت یاب ہوئے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید

ایک تحقیق میں 19 ذیابیطس کی مریضہ خواتین پر مطالعہ کیا گیا، جس میں پایا گیا کہ روزانہ چھ ہفتے تک چیری کا جوس پینے سے ان کا وزن، بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کم ہوئی۔

دل کے امراض کے خطرات میں کمی

چیری کا رس کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

نیند میں بہتری

چیری کا رس میلاٹونن کا قدرتی ذریعہ ہے جو نیند کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند

چیری میں پائے جانے والا سرخ رنگ کا مادہ، جسے اینتھو سائنن کہا جاتا ہے، یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔

X