ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیٹ ویوز انسانی زندگی پر سگریٹ نوشی یا شراب نوشی سے زیادہ اثر ڈالتی ہیں۔
حال ہی میں، چین کی ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نے تائیوان کے تقریباً 25 ہزار افراد کا 14 سال کے عرصے پر محیط طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔
محققین نے یہ تجزیہ تمام افراد کے رہائشی علاقوں میں گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔
اس تحقیق کے نتائج، جو "نیچر کلائمٹ چینج" میں شائع ہوئے ہیں، نے ہیٹ ویوز اور بڑھاپے کے عمل کے درمیان براہ راست تعلق کو ظاہر کیا ہے۔
تحقیقی نتائج کے مطابق شرکاء کی حیاتیاتی عمر اور تقویمی عمر میں فرق پایا گیا۔
مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی کہ گرمی کی لہر نے شرکاء کی حیاتیاتی عمر کے بڑھنے کے عمل کو تیز کر دیا۔
یہ جاننا ضروری ہے کہ حیاتیاتی بڑھاپا انسان کے جسمانی اعضا کی صحت کی حالت کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ زمانی بڑھاپا پیدائش کی تاریخ سے شروع ہوتا ہے۔