مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹس کا استعمال انسانی ذہانت کو متاثر کر رہا ہے۔
میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کی ایک نئی تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس انسانی ذہنی صلاحیتوں پر شدید اثر ڈال رہے ہیں۔
اس مطالعے میں محققین کی ٹیم نے تین مختلف گروپوں کو ایک تحریری کام دیا۔ پہلا گروپ مضمون لکھنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتا تھا، دوسرا گروپ گوگل سے مدد لیتا تھا، جبکہ تیسرا گروپ مکمل طور پر اپنی سوچ پر انحصار کرتا تھا۔
جب تمام گروپ اپنے مضامین لکھ چکے، تو تمام شرکاء سے اُن کے مضامین سے متعلق سوالات کیے گئے اور اُن کی ذہنی سرگرمی کا جائزہ لیا گیا۔
اس تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ جس گروپ نے چیٹ جی پی ٹی استعمال کیا، وہ اپنے مضمون میں لکھی گئی حوالہ جات کو یاد رکھنے میں ناکام رہا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ دوسرے مصنوعی ذہانت کے آلات کی طرح، AI چیٹ بوٹس کے بھی بہت سے فوائد اور نقصانات ہیں، لیکن ان پر بہت زیادہ انحصار کرنے سے انسانی تخلیقی صلاحیت، تجزیاتی مہارت، اور خود مختار فیصلے کرنے کی صلاحیت کم ہو سکتی ہے۔