مردان: خشک کنویں میں دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

مردان کے علاقے ماچی جعفرآباد میں ایک خشک کنویں میں گرنے سے دم گھٹنے کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک باپ، اس کا بیٹا اور ایک پڑوسی شامل تھے۔ تینوں کی لاشیں کنویں سے نکال لی گئیں۔

حکام کے مطابق گھر میں بچے کی چپل کنویں میں گر گئی تھی، جسے نکالنے کے لیے بچہ کنویں میں اتر گیا۔ جب والد نے اپنے بیٹے کو کنویں کے اندر بے ہوش دیکھا تو وہ اسے بچانے کے لیے خود بھی کنویں میں اتر گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ باپ اور بیٹے کو بچانے کے لیے پڑوسی بھی کنویں میں اتر گیا۔ دم گھٹنے کے باعث تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

X