لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو کہا کہ 24 خواتین کھلاڑیوں کے لیے مہارت اور فٹنس کیمپ کراچی میں 7 جولائی سے 2 اگست تک منعقد کیا جائے گا۔
27 دن کا تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ میں ہوگا۔ اس کا مرکزی مقصد آئرلینڈ کے دورے سے پہلے مہارتوں کو بہتر بنانا اور فٹنس کی تربیت دینا ہوگا۔
آئرلینڈ جانے والی ٹیم کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ 28 جولائی سے 2 اگست تک جاری رہے گا۔ قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی اس تربیت میں شامل ہونے کے لیے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔
قومی ٹیم تین اگست کو آئرلینڈ جائے گی تاکہ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کھیلے۔ تمام میچز کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ، ڈبلن میں ہوں گے۔