اسٹیٹ بینک کے زیر انتظام غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر بڑھ کر 14.47 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق، ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 16 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 24 اکتوبر 2025 تک ذخائر کی مجموعی مالیت بڑھ کر 14.47 بلین ڈالر ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 19.69 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

تجارتی بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی کل مالیت 5.22 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 24 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 14,471.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

X