تین ایسی غذائیں ہیں جو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہیں، اور آپ انہیں آسانی سے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دل کی بیماری سے لڑنے کے لیے تین بہترین غذائیں نہ صرف سستی ہیں بلکہ آسانی سے دستیاب بھی ہیں اور ممکنہ طور پر آپ کے علاقے میں پہلے سے موجود بھی ہو سکتی ہیں۔
یہ غذائیں وٹامن K1 سے بھرپور ہوتی ہیں، جو شریانوں میں کیلشیم کے جمع ہونے اور اُن کے تنگ ہونے سے بچاؤ میں مدد دے سکتی ہیں، جو دل کی بیماری کی ایک بڑی وجہ ہے۔
پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، سلاد کے پتے اور بروکلی کو سب سے مؤثر سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ ڈیڑھ کپ اوپر درج سبزیاں کھانے سے ایتھیروسکلروٹک ویسکیولر بیماری کے خطرے میں نمایاں کمی آتی ہے، جو دل کے دورے اور فالج کی ایک بڑی وجہ ہے۔
مونٹانا ڈیوپے، جو آسٹریلیا کی ایڈتھ کوان یونیورسٹی کے مرکزی محقق ہیں، کے مطابق مختلف سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، لیٹش اور بروکلی (جو پھول گوبھی کی ایک قسم ہے) میں وٹامن K1 پایا جاتا ہے، جو شریانوں میں کیلشیم جمع ہونے سے روکنے میں مدد دے سکتا ہے، جو دل کی بیماری کی ایک اہم علامت ہے۔
اُس نے کہا کہ 70 کلوگرام وزن والے بالغ فرد کے لیے وٹامن K1 کی مقدار 70 مائیکروگرام ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ دُنیا بھر میں دل کی بیماریاں موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔