دنیا کا سب سے اونچا پل، ہواجیانگ گرینڈ کینین پل، صوبہ گوئیژو، چین میں 28 ستمبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ گوئیژو میں تعمیر کیا گیا یہ پل دنیا کا بلند ترین پل ہے جو دریا سے 625 میٹر کی بلندی پر قائم ہے۔ پل کی کل لمبائی 2,890 میٹر ہے جبکہ مرکزی اسپرن 1,420 میٹر پر مشتمل ہے۔ افتتاح کے بعد یہ دنیا کے سب سے اونچے پل اور پہاڑی علاقے میں سب سے بڑے اسپرن والے پل کا ریکارڈ اپنے نام کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پل تقریباً تین سال میں 283 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوا اور اس کی بلندی امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے بھی زیادہ ہے۔