تل کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے میں فائدہ مند ہے۔

خوراک کی بہترین مواد سالوں سے عملی طور پر خوراک اور علاج کے طور پر استعمال کئے جاتے آ رہے ہیں۔

غذائیت سے بھر پور تِل انتہائی قدیم دور سے خوراک اور دوائی کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ موسم سرما میں ان کا استعمال بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ تِل کو خشک میوہ جات کا حصہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ تِل کے فوائد کو پڑھیے:

سفید تِل میں کیلشیم کی زیادہ مقدار ہونے سے یہ ہڈیوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

خون کی کمی کو دور کرنے کیلئے کالے تِل بہترین ہیں کیونکہ ان میں آئرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

تِل کے باقاعدہ استعمال سے نمونیہ اور دمہ کے مسائل حل ہوتے ہیں۔

یہ نظامِ ہاضم کے لئے بہترین ہیں۔ ان میں فائبر پایا جاتا ہے جو قبض کو دور کرتا ہے۔ یہ انرجی اور میٹابولزم کو بھی بڑھاتا ہے۔

تِل اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد اور بالوں کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔

اس میں موجود تیل جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے۔ سوزش کی وجہ سے جلد پر تکلیف دہ دانے اور سرخی کے علاج میں تِل مدد کر سکتا ہے۔

اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ زیادہ ہوتے ہیں جو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Pakistanify News Subscription

X