تمباکو نوشی، ورزش سے بچنا، اور طویل مدت تک محنت کرتے رہنا فالج کی وجہ بن سکتی ہے۔

ورزش نہ کرنا، تمباکو نوشی اور ۵؍ سے ۹؍ گھنٹے کی ڈیوٹی میں بار بار کئی گھنٹے تک کام کرنا بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی بہتری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جو نوجوانوں میں فالج یا برین اسٹروک کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔

ورزش کے عدم مشغولیت، تمباکو نوشی، اور ۵؍ سے ۹؍ گھنٹے کی ڈیوٹی میں متواتر کام، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جو نوجوانوں میں فالج یا برین اسٹروک کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے نیورولوجی شعبے کے سربراہ پروفیسر آر کے گرگ کے مطابق، "۴۵؍ سال سے کم عمر کے لوگوں میں فالج کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کی ایک عام وجہ ہائی بلڈ پریشر یا ہائیپر ٹینشن ہے۔" ان کی وجوہات پر گفتگو کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ "۴۰؍ سے ۵۰؍ سال کی عمر کے دوران پیشہ ورانہ شعبوں سے وابستہ افراد اپنے کریئر کو آگے بڑھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ دفتر میں بہت زیادہ تناؤ کا سامنا ہوتا ہے، گھر میں کھانا بے وقت ہوتا ہے اور جسمانی ورزش کی کمی کی وجہ سے ایسے لوگ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا نرم چارہ بن جاتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ان کیلئے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔" 


پروفیسر گرگ کے مطابق، کچھ ابتدائی انتباہی علامات ہیں جنہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ یہ علامات وہ ہیں جنہیں بہت سے لوگ کام کے بوجھ کا نتیجہ اور وقتی معاملہ سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں لیکن یہ دراصل ابتدائی انتباہی علامات ہیں جن پر توجہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ "فالج کی ابتدائی علامات میں چہرے، بازو یا ٹانگ میں اچانک حس کی کمی یا کمزوری، خاص طور پر جسم کے ایک طرف اس طرح کی شکایت محسوس ہونا ہے۔ اس کے علاوہ اچانک کنفیوژن، بولنے یا سمجھنے میں دشواری، ایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں اچانک دشواری، چلنے میں اچانک پریشانی، چکرآنا، توازن کا بگڑنا، کسی معلوم وجہ کے بغیر اچانک شدید سر درد وغیرہ فالج کی ابتدائی علامتیں ہیں۔"


کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر کوثر عثمان نے بھی تصدیق کی کہ "دفتر جانے والوں اور ڈیڈ لائن پر کام کرنے والوں میں ہائی بلڈ پریشر عام ہوتا جا رہا ہے۔"


ایس سی ترویدی میموریل ٹرسٹ اسپتال کی امراض خواتین کی ماہر اور سینئر ڈاکٹر، ڈاکٹر امیتا شکلا ن

Pakistanify News Subscription

X