چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔

لاہور: قومی ہاکی اسٹیڈیم میں منگل کے روز چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کے سلسلے میں دو مزید اہم میچ کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں پاکستان کسٹمز اور پاکستان نیوی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جو 4-4 گول سے برابر رہا۔

پاکستان کسٹمز کی جانب سے عماد نے دو شاندار گول اسکور کیے جبکہ شہزاب اور سمعیل نے ایک ایک گول داغا۔ پاکستان نیوی کی طرف سے رانا ولید، حنان شاہد، زکریا اور بشارت علی نے ایک ایک گول کیا۔

دوسرے میچ میں ماری انرجیز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان ایئر فورس کو 5-2 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

احمد ندیم نے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنانے کے لیے دو شاندار گول اسکور کیے، جبکہ وسیم اکرم، سفیان اور غزنفر نے ایک ایک گول کر کے شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاکستان ایئر فورس کی طرف سے زاہر حسنین اور عبد المالن نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

X