برطانیہ: دو ریچھ خوراک کی دکان میں گھس گے اور پورے ہفتے کا شہد کھا گیا۔

دو ریچھ برطانیہ میں ایک فوڈ اسٹور میں گھس آئے اور پورے ہفتے کی شہد کی سپلائی کھا گئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، منگل کی دوپہر چار سالہ ریچھ مش اور لوسی جنوب مغربی انگلینڈ کے وائلڈ لائف پارک 'وائلڈ ووڈ ڈیون' سے فرار ہو گئے اور سیدھا ایک فوڈ اسٹور پہنچے، جہاں انہوں نے پورے ہفتے کا شہد کھا لیا۔

پارک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریچھوں سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں تھا، لیکن احتیاطاً جو بھی لوگ ریچھ دیکھنے آئے تھے انہیں محفوظ عمارت میں لے جایا گیا۔

بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ دونوں ریچھ تقریباً ایک گھنٹے تک پارک کے باہر رہے، اور جب تک انہیں دوبارہ پارک میں واپس نہیں لے جایا گیا، انہیں مسلسل سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی میں رکھا گیا۔

بیان میں یہ بھی ذکر تھا کہ دونوں ریچھ پارک واپس پہنچتے ہی فوراً سو گئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ دونوں ریچھ پارک سے کیسے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

X