ویوو Y50i 5G باضابطہ طور پر لانچ؛ 90 ہرٹز ڈسپلے اور طاقتور 6000mAh بیٹری کم بجٹ میں

کمپنی نے چند ماہ قبل چین میں Y50 5G متعارف کرایا تھا۔ اب Vivo Y50i 5G کو لائن اپ کے دوسرے ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ یہ ایک کم قیمت والا آپشن ہے جس میں قیمت کم رکھنے کے لیے چند فیچرز کم کیے گئے ہیں، تاہم زیادہ تر خصوصیات وہی برقرار رکھی گئی ہیں۔ ذیل میں Vivo Y50i کی مکمل اہم تفصیلات درج ہیں۔

یہ فون 6.74 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی اسکرین کے ساتھ آتا ہے جو 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتی ہے۔ ریزولوشن 720p ایچ ڈی+ ہے، جو عام ہے، لیکن ڈسپلے 1000 نِٹس پیک برائٹنس فراہم کرتا ہے جس سے یہ بہت زیادہ روشن ہو جاتا ہے۔ اس میں حساس آنکھوں والے صارفین کے لیے ڈی سی ڈِمنگ بھی شامل ہے۔ اسکرین ٹی یو وی رائن لینڈ سے بلیو لائٹ کے لیے محفوظ سرٹیفائیڈ ہے۔

ویوو اسمارٹ فون ڈائمنسٹی 6300 پروسیسر کے ساتھ آتا ہے، جو اسے 5G سپورٹ والا ڈیوائس بناتا ہے۔ اس میں 6GB ریم موجود ہے جو ہلکی ملٹی ٹاسکنگ کو بخوبی سنبھالتی ہے۔ فون میں 128GB انٹرنل اسٹوریج دی گئی ہے، لیکن اس کا کچھ حصہ ویوو کے نئے اوریجن OS 5 کے ذریعے استعمال ہوتا ہے جو اینڈرائیڈ 15 پر مبنی ہے۔

یہ چپ سیٹ اس فون کو درمیانے درجے کی کارکردگی فراہم کرتا ہے، لیکن نیا ویوو 5G موبائل اب بھی ایک بجٹ ڈیوائس ہے جس میں کیمرہ کمزور ہے اور چارچنگ کی رفتار بھی سست ہے۔ اس میں صرف 13 میگا پکسل کا مین کیمرہ دیا گیا ہے، جبکہ دوسرا بیک کیمرہ صرف ڈیزائن کے مقصد کے لیے ہے اور اصل استعمال کے قابل نہیں ہے۔

فون میں فرنٹ سیلفی کیمرا نوچ میں موجود ہے، لیکن یہ صرف 5 میگا پکسل ریزولوشن فراہم کرتا ہے جو بہت کم سمجھا جاتا ہے۔ پچھلی جانب یہ 1080p کوالٹی میں ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ آورا لائٹ اور ایل ای ڈی فلیش بھی دی گئی ہے۔ فرنٹ کیمرا صرف بنیادی فیچرز پر مشتمل ہے۔

فون میں نیچے کی جانب ایک اسپیکر اور ٹائپ-سی پورٹ کے ساتھ 3.5 ملی میٹر ہیڈ فون جیک موجود ہے۔ اس میں پاور بٹن کے اندر بنایا گیا سائیڈ فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے جو تیز رفتار ان لاک کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس ڈیوائس کی اہم خصوصیات میں وائی فائی 5 اور بلوٹوتھ 5.4 کی سپورٹ بھی شامل ہے۔

بیٹری 6000mAh کی طاقت کے ساتھ 8.2 ملی میٹر کے پتلے ڈھانچے میں دی گئی ہے۔ اس کا سائز بالکل عام Vivo Y50 جتنا ہے، لیکن اس کی چارجنگ کی رفتار نسبتاً کم ہے۔ Vivo Y50i صرف 15W چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس فون کی ابتدائی قیمت 1,499 یوان رکھی گئی ہے جو تقریباً 59,000 پاکستانی روپے کے برابر بنتی ہے۔

X