منہ اندھیرے جگا کے چھوڑ گئی (ردیف .. ز)
احمد مشتاق

منہ اندھیرے جگا کے چھوڑ گئی

ایک صبح جمال کی آواز

دن سے فرصت کبھی ملے تو سنو

شام کا ساز رات کی آواز

گونجتا ہے ابھی ترانۂ شوق

وہی آہنگ ہے وہی آواز

ٹیڑھے میڑھے مڑے تڑے مکھڑے

ٹوٹی پھوٹی کٹی پھٹی آواز

بڑے دکھ جھیل کر کمائی ہے

جو بھی ہے یہ بری بھلی آواز

Pakistanify News Subscription

X