بھول شاید بہت بڑی کر لی
بشیر بدر

بھول شاید بہت بڑی کر لی

ہم نے دنیا سے دوستی کر لی

تم محبت کو کھیل کہتے ہو

ہم نے برباد زندگی کر لی

شب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا

آنکھوں آنکھوں میں بات بھی کر لی

عاشقی میں بہت ضروری ہے

بے وفائی کبھی کبھی کر لی

ہم نہیں جانتے چراغوں نے

کیوں اندھیروں سے دوستی کر لی

دھڑکنیں دفن ہو گئی ہوں گی

دل میں دیوار کیوں کھڑی کر لی

Pakistanify News Subscription

X