یہ کسک دل کی دل میں چبھی رہ گئی
بشیر بدر

یہ کسک دل کی دل میں چبھی رہ گئی

زندگی میں تمہاری کمی رہ گئی

ایک میں ایک تم ایک دیوار تھی

زندگی آدھی آدھی بٹی رہ گئی

رات کی بھیگی بھیگی چھتوں کی طرح

میری پلکوں پہ تھوڑی سی نمی رہ گئی

میرے گھر کی طرف دھوپ کی پیٹھ تھی

آتے آتے ادھر چاندنی رہ گئی

ریت پر آنسوؤں نے ترے نام کی

جو کہانی لکھی بے پڑھی رہ گئی

Pakistanify News Subscription

X