آنسوؤں کے ساتھ سب کچھ بہہ گیا
بشیر بدر

آنسوؤں کے ساتھ سب کچھ بہہ گیا

دل میں سناٹا سا باقی رہ گیا

چھوڑ آیا ہوں زمین و آسماں

فاصلہ اب اور کتنا رہ گیا

رفتہ رفتہ بجھ گئے سارے چراغ

ایک چہرہ جھلملاتا رہ گیا

بستیاں دھندلا گئیں پھر کھو گئیں

روشنی کا شہر پیچھے رہ گیا

Pakistanify News Subscription

X