موم کی زندگی گھلا کرنا
بشیر بدر

موم کی زندگی گھلا کرنا

کچھ کسی سے نہ تذکرہ کرنا

میرا بچپن تھا آئنے جیسا

ہر کھلونے کا منہ تکا کرنا

ایک لڑکی تھی کھیل تھا اس کا

گڑیا گڈوں کا سلسلہ کرنا

پھول شاخوں کے ہوں کہ آنکھوں کے

راستے راستے چنا کرنا

یہ روایت بہت پرانی ہے

نیند میں آگ پر چلا کرنا

راستے میں کوئی کھنڈر ہوگا

شہسوارو وہاں رکا کرنا

Pakistanify News Subscription

X