وہ شاید دلوں کو دھڑکنے نہ دیں گے
بشیر بدر

وہ شاید دلوں کو دھڑکنے نہ دیں گے

گلوں سے مہکنے کا حق چھین لیں گے

ہمارے دلوں کے دیے بجھ چکے ہیں

ہم آنکھوں کی تحریر کیسے پڑھیں گے

ہمارے بدن بھی ہمارے نہیں ہیں

اسے چھو کے محسوس کیسے کریں گے

لہو کا سمندر ہے پلکوں کے پیچھے

یہ روشن جزیرے لرزتے رہیں گے

Pakistanify News Subscription

X