تری منزل غم کا غماز تھا
ظفر اقبال

تری منزل غم کا غماز تھا

یہی جو ترا شوق پرواز تھا

رہا ہوکے ظاہر بھی پوشیدہ تو

دل دہر کا کون سا راز تھا

بہت مضطرب تھی کوئی موج خوں

بہت منفرد کوئی انداز تھا

دم واپسیں پاس ہوتا بھی کون

کہ تو آپ ہی اپنا دم ساز تھا

تری یاد میں جلسہ تعزیت

تجھے بھول جانے کا آغاز تھا

Pakistanify News Subscription

X