´علقمہ اور اسود کہتے ہیں کہ` ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا: میں ایک رکعت میں مفصل پڑھ لیتا ہوں، انہوں نے کہا: کیا تم اس طرح پڑھتے ہو جیسے شعر جلدی جلدی پڑھا جاتا ہے یا جیسے سوکھی کھجوریں درخت سے جھڑتی ہیں؟ لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو ہم مثل سورتوں کو جیسے ”نجم اور رحمن“ ایک رکعت میں، ”اقتربت اور الحاقة“ ایک رکعت میں، ”والطور اور الذاريات“ ایک رکعت میں، ”إذا وقعت اور نون“ ایک رکعت میں، ”سأل سائل اور النازعات“ ایک رکعت میں، ”ويل للمطففين اور عبس“ ایک رکعت میں، ”المدثر اور المزمل“ ایک رکعت میں، ”هل أتى اور لا أقسم بيوم القيامة“ ایک رکعت میں، ”عم يتسائلون اور المرسلات“ ایک رکعت میں، اور اسی طرح ”الدخان اور إذا الشمس كورت“ ایک رکعت میں ملا کر پڑھتے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ ابن مسعود کی ترتیب ہے، اللہ ان پر رحم کرے۔
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، وَالْأَسْوَدِ ، قَالَا : أَتَى ابْنَ مَسْعُودٍ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إِنِّي أَقْرَأُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ ، فَقَالَ : أَهَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ وَنَثْرًا كَنَثْرِ الدَّقَلِ ؟ لَكِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَقْرَأُ النَّظَائِرَ السُّورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ النَّجْمَ ، وَالرَّحْمَنَ فِي رَكْعَةٍ ، وَاقْتَرَبَتْ ، وَالْحَاقَّةَ فِي رَكْعَةٍ ، وَالطُّورَ ، وَالذَّارِيَاتِ فِي رَكْعَةٍ ، وَإِذَا وَقَعَتْ ، وَنُونَ فِي رَكْعَةٍ ، وَسَأَلَ سَائِلٌ وَالنَّازِعَاتِ فِي رَكْعَةٍ ، وَوَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ ، وَعَبَسَ فِي رَكْعَةٍ ، وَالْمُدَّثِّرَ ، وَالْمُزَّمِّلَ فِي رَكْعَةٍ ، وَهَلْ أَتَى ، وَلَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فِي رَكْعَةٍ ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ ، وَالْمُرْسَلَاتِ فِي رَكْعَةٍ ، وَالدُّخَانَ ، وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ فِي رَكْعَةٍ " . قَالَ أَبُو دَاوُد : هَذَا تَأْلِيفُ ابْنِ مَسْعُودٍ رَحِمَهُ اللَّهُ .