پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی تھی۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں دن کے دوران 3,100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 434,436 روپے ہو گئی۔
اسی طرح آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,658 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت372,458روپے ہو گئی۔
منگل کے روز دن بھر فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر کم ہو کر 4,119 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دریں اثنا، چاندی کی قیمت میں بھی 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 6,488 روپے ہوگئی۔