ستمبر ایئر فورس ڈے کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے ایک نیا قومی نغمہ جاری کیا ہے، جس میں ملک کا دفاع کرنے والے پاک فضائیہ کے ہیروز کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور زندگی بھر کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کے بول وطن سے محبت اور پاکستان کی سرزمین سے گہری وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے عزم اور بہادری کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔
یہ نغمہ ملک کے فضائی دفاع میں پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی مہارتوں کو خوبصورتی سے بیان کرتا ہے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے ان شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں پاکستان کی فضائی طاقت، عزم اور ملکی دفاع کے لیے وابستگی کی روشن مثال ہیں۔
نغمے میں پاک فضائیہ کے ہیروز کی ان قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو انہوں نے دشمن کے منصوبوں کو ہر محاذ پر ناکام بنانے اور مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دیں۔
اس نئے قومی نغمے کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے ہیروز مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔