امریکا میں فیفا ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ ٹیم کے سامان کی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصطفیٰ سالک اور عرفان کمال پر چوری شدہ سامان رکھنے کے ایک کیس میں الگ الگ الزام عائد کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 18 ہزار ڈالر ہے، جس میں انگلینڈ ٹیم کی کِٹ اور دیگر سامان شامل تھا۔
حکام نے بتایا کہ یہ سامان اس وقت چوری ہوا جب اسے انگلینڈ کے فلوریڈا میں واقع ٹریننگ کیمپ سے کانساس سٹی میں ورلڈ کپ کے بیس کی طرف منتقل کیا جا رہا تھا۔
ریاستی قانون کے مطابق یہ جرم زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا کا باعث بن سکتا ہے۔