انسٹاگرام کا لوگو ایک دہائی کے بعد تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انسٹاگرام نے کئی سال بعد اپنا نام اور لوگو تبدیل کر دیا ہے۔ جی ہاں، انسٹاگرام نے ایک نیا لوگو متعارف کرایا ہے جو صرف ٹیکسٹ پر مشتمل ہے۔ میٹا کی ملکیت والی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک پوسٹ کے ذریعے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے نئے لوگو کو پہلے سے بہتر اور زیادہ جدید قرار دیا اور کہا کہ اس میں پرانے نام کی سادگی بھی برقرار رکھی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام ایک دہائی سے زیادہ عرصے بعد اپنا لوگو تبدیل کر رہا ہے، کیونکہ پچھلا لوگو پرانا محسوس ہونے لگا تھا۔ اب استعمال کیے جانے والے فونٹ میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے Instagram کے حروف کی شکل کچھ حد تک بدل گئی ہے۔ آخری بار انسٹاگرام نے 2016 میں اپنے لوگو کا ڈیزائن تبدیل کیا تھا، جب اس نے کلاسک بھورے کیمرے والے ڈیزائن کی جگہ قوسِ قزح کے رنگوں والا ڈیزائن متعارف کرایا تھا۔ میٹا نے ابھی تک اس تبدیلی کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

X