Ingredients - اجزاء
1 ابلے ہوۓ سفید چنے 2 کپ
2 ابلا ہوا چکن ریشہ کیا ہوا200 گرام
3 سبز پیاز3 کھانے کے چمچے
4 سبز دھنیا،سبزمرچ کٹی ہوئ 2،2 کھانے کے چمچے
5 دھنیا کٌٹا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
6 لال مرچ پاؤڈر 1 کھنے کا چمچہ
7 کُٹی لال مرچ 1/2 کھانے کا چمچہ
8 نمک ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
9 کلونجی 1/4 چاۓ کا چمچہ
10 میدہ 1 کپ
11 زیرہ 1 چاۓ کا چمچہ
12 نمک ڈیڑھ کھانےکا چمچہ
13 نیم گرم پانی 1 کپ
14 آئل فرائ کرنے کے لیے
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1 ایک پیالے میں ابلے ہوۓ سفید چنےڈال کر پیس لیں
- 2 ساتھ ہی ابلے ہوۓچکن کے ریشے،سبز پیاز،کٹی ہوئ سبز مرچ،دھنیا،کُٹا ہوا خشک دھنیا،لال مرچ پاؤڈر،کُٹی لال مرچ
- 3 نمک 1 کھانے کاچمچہ،کلونجی 1/4 چاۓ کا چمچہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں
- 4 ایک دوسرے پیالے میں میدہ،زیرہ،1 چاۓ کا چمچہ نمک شامل کر لیں اور تھوڑا تھوڑا نیم گرم پانی ڈال کر گاڑھا سا گھول بنا لیں
- 5 چکن اور چنے سے بناۓ ہوۓ آمیزے کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بناکر
- 6 میدے کے گھول میں ڈبو ڈبو کر گرم تیل میں ہلکی آنچ پر فرائ کر لیں