Ingredients - اجزاء
1 چکن بون لیس میں 400 گرام
2 میدہ 2 کپ
3 نمک 2 چاۓ کے چمچے
4 بیکنگ پاؤڈر ایک چاۓ کا چمچہ
5 آئل 2 کھانے کے چمچے
6 نیم گرم پانی
7 سبز دھنیا 2 کھانے کے چمچے باریک کٹا ہوا
8 سبز مرچ 2 کھانے کے چمچے باریک کٹی ہوئ
9 سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
10 چلی سوس ایک کھانے کا چمچہ
11 چکن تکہ 2 کھانے کے چمچے
12 سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
13 مایو نیز 2 کھانے کے چمچہ
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1 ایک پین میں 1 کپ پانی ڈالیں اور چکن ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں
- 2 ایک پیالے میں میدہ، ایک چاۓ کا چمچہ نمک، بیکنگ پاؤڈراورآئل ڈال کر تھوڑے تھوڑے پانی کے ساتھ گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں
- 3 ایک پین میں 3 چاۓ کے چمچے آئل ڈال کر ابلے ہوۓ چکن کے ریشے بنا کر ڈال دیں
- 4 ساتھ ہی سبز دھنیا ،سبز مرچ ،سویا سوس ،چلی سوس ،مایو نیز، تکہ مصالحہ ،سرکہ اور ایک چاۓ کا چمچہ نمک ڈال کر 3 منٹ تک پکائیں
- 5 ایک توے پے 2 چمچے آئل ڈال کر میدے کے بناۓ ہوۓ آمیزے سے پتلی پتلی چھوٹے سائز کی روٹیاں بنا لیں
- 6 ان روٹیوں کو دونوں اطراف سے 2، 2منٹ تک ہلکی آنچ پے پکا لیں
- 7 اب ان روٹیوں پے پکے ہوۓ چکن کے 2، 2 چمچے ڈال کر چوکور شکل میں فولڈ کر لیں اور کناروں کو میدے کے آمیزے سے برش کر کے چپکا کر بند کر لیں
- 8 ایک پین میں 1، 1 چمچ آئل ڈال کر ان ریپس کو ایک ایک کر کے ہلکی آنچ پے فرائ کر لیں اور
- 9 کیچپ کے ساتھ پیش کریں