Ingredients - اجزاء
1 چکن 1کلو
2 دہی 250 گرام
3 سبز مرچ 12 سے 15 عدد
4 سبزدھنیا ایک گڈی
5 پودینے کی پتیاں ایک کھانے کا چمچہ
6 آئل 300 گرام
7 نمک ایک کھانے کا چمچہ
8 دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
9 گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کاچمچہ
10 کالی مرچ پاؤڈر ایک چاۓ کا چمچہ
11 سبز پیاز باریک کٹی ہوئ 2 کھانے کے چمچے
12 پانی ایک کپ
13 پیاز 2 بڑے سائز کی کٹی ہوئ
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1 سبز دھنیا اورسبز مرچوں کو پیس کر پیسٹ بنا لیں
- 2 ایک پیالے میں چکن ڈال لیں پیسی ہوئ مرچ اور دھنیا ڈالیں اور ساتھ ہی دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں
- 3 ایک پین میں آئل ڈال کر گرم کر لیں اور کٹی ہوئ پیاز ڈال کر سنہرا کر لیں
- 4 پیاز سنہرا ھونے پے چکن ڈال کر 3منٹ تک فرائ کر یں اور ساتھ ہی پودینے کی پتیاں ڈال دیں
- 5 اب اس میں تمام مصالحہ جات ڈال کر 5سے 6 منٹ تک فرائ کر یں
- 6 ایک کپ پانی ڈال کر 10 منٹ تک ڈھک کر پکائیں
- 7 پانی خشک ھونے پے کٹی ھوئ سبز پیاز کی گارنیشگ کر لیں