Ingredients - اجزاء
1 بیسن 250 گرام
2 پیاز 2 عدد درمیانے سائز کے
3 لہسن ادرک کا پیسٹ 2 چاۓ کے چمچے
4 لال مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کاچمچہ
5 کٹی لال مرچ 1 چاۓ کا چمچہ
6 نمک 1 کھانے کا چمچہ
7 دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
8 گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچہ
9 ہلدی پاؤڈر 1 کھانے کاچمچہ
10 سبز پیاز اور دھنیا باریک کٹا ہوا
11 ثابت زیرہ 1 کھانے کا چمچہ
12 ثابت درلا مرچ 5 سے 6 عدد
13 دہی 500 گرام
14 پانی 6 کپ
15 پکوڑے ضرورت کے مطابق
16 تڑکے کے لیے آئل 1 کپ
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1 سب سے پہلے ایک پتیلی میں دہی اور پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں
- 2 اس پھینٹی ہوئ دہی میں بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں خیال رہے کے گٹھلیاں نا بنیں
- 3 اسکے بعد پتیلی کو چولہے پر رکھیں اور تمام مصالحے اور پیاز ڈال کر چمچے کی مدد سے ہلاتے جائیں
- 4 دس منٹ تک پکنے دیں اسکے بعد سبز پیاز اور دھنیا ڈال دیں
- 5 ایک پین میں آئل ڈال کر ہلکا سا گرم کریں زیرہ اور درلا مرچ ڈال کر 2 منٹ تک ٖفرائ کریں
- 6 دھنیا اور سبز پیاز ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں اور پکوڑے ڈال کر تیار کیے ہوۓ تڑکے کو ڈال کر پیش کریں
- 7 تیار ہے گرم گرم ہوم میڈ کڑھی