Ingredients - اجزاء
1 سیلہ چاول /زردے والے چاول 500 گرام
2 چینی حسب ضرورت
3 آئل 250 گرام
4 الائچی 4 سے 5
5 زردے کا رنگ ایک چاۓ کا چمچہ
6 پانی ڈیڑھ لیٹر
7 گارنشنگ کے لیےکھویا،چھوٹے گلاب جامن ،چھلکا اتارے ہوۓبادام اور ابلے ہوۓ انڈے
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1 سب سے پہلے ایک پین میں آئل ڈالیں الائچی کو گرم آئل میں 2 منٹ کے لیے فرائ کر لیں
- 2 چاولوں کو دھو کر ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بھگو دیں
- 3 الائچی فرائ کرنے کے بعد پانی ڈالیں اور ساتھ ہی چینی ڈال دیں
- 4 پانی تھوڑا گرم ہو جاۓ تو زردے کا رنگ شامل کر دیں
- 5 ابال آنے پر بھگوۓ ہوۓ چاولوں کو شامل کردیں
- 6 اور چاولوں کو کھلا پکنے دیں تا کہ چاول کھِلے کھلے رہیں
- 7 اگر چاولوں میں کسر رہ جاۓ تو تھوڑی دیر کے لیے ڈھکن ڈھک دیں
- 8 گارنشنگ کر کے پیش کریں