Ingredients - اجزاء
1 نوڈلز 4 چھوٹے پیک
2 مٹر 1کپ
3 سبز دھنیا 2کھانے کے چمچے
4 سبز مرچ 4 عدد باریک کٹی ہوئ
5 سبز پیاز 4 کھانے کے چمچے
6 بیسن ایک کپ
7 کٹی لال مرچ 2 چاۓ کے چمچے
8 نمک 2 چاۓ کے چمچے
9 نوڈلز ٹیسٹ میکر 2 کھانے کا چمچہ
10 دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
11 لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
12 زیرہ 1 کھانے کا چمچہ
13 پانی 2 کپ
14 آئل فرائ کرنے کے لیے
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1 ایک پین میں2 کپ پانی ابلنے کے لیے رکھیں
- 2 جب پانی ابل جاۓ تو اس میں مٹر ڈالیں اور 5 منٹ تک پکائیں
- 3 ایک پیالے میں 1 کپ بیسن ڈالیں ایک کھانے کا چمچہ دھنیا پاؤڈر،ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر ڈالیں
- 4 ساتھ ہی ایک کھانے کا چمچہ زیرہ، 1 چاۓ کا چمچہ نمک،1 چاۓ کا چمچہ کٹی لال مرچ اور ایک کھانے کا چمچہ نوڈلز ٹیسٹ میکر ڈالیں
- 5 اچھی طرح مکس کریں
- 6 تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ تیار کر لیں
- 7 مٹر نرم ہونے پے نوڈلز ڈالیں اور 5 منٹ تک پکائیں
- 8 اب اس میں سبز دھنیا،سبز مرچ اور سبز پیاز ، ایک چاۓ کا چمچہ کٹی لال مرچ، 1چاۓ کا چمچہ نمک،نوڈلز ٹیسٹ میکر1 کھانے کا چمچہ ڈال کر 1 منٹ تک پکائیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر 2 منٹ تک پکائیں
- 9 ٹھنڈا ہونے پے چھوٹے چھوٹے بالز بنا لیں
- 10 بیسن کے آمیزے میں ڈبو ڈبو کر ہلکی آنچ پے فرائ کر لیں
- 11 سنہرا رنگ آنے پے نکال لیں