Ingredients - اجزاء
1 آلو 3 بڑے سائز کے
2 انڈے 2عدد
3 دھنیا 2 کھانے کے چمچے
4 سبزمرچ 4 عدد باریک کٹی ہوئ
5 دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ
6 زیرہ ایک چاۓ کا چمچہ
7 لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
8 نمک ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
9 میدہ 1 کپ
10 کٹی لال مرچ1 چاۓ کا چمچہ
11 پانی ایک کپ
12 آئل فرائ کرنے کے لیے
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1 آلو ابال کر پیس لیں
- 2 انڈے ابال کر کدو کش کر لیں
- 3 اب ایک پیالے میں پسے ہوۓآلو کدو کش کیے ہوۓ انڈے ڈالیں اور ساتھ ھی کٹا ہوا دھنیا کٹی ہوئ سبز مرچ اور تمام مصالحہ جات ڈال کر اچی طرح ملا لیں
- 4 اب ایک دوسرے پیالے میں میدہ 1/2 کھانے کا چمچہ نمک اور کٹی لال مرچ ڈالیں اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں
- 5 اب آلو اور انڈے کے تیار کیےہوۓ آمیزے کی چھوٹی چھوٹی کباب سائز کی ٹکیاں بنا لیں
- 6 ایک پین میں آئل گرم کریں اور آلو کی ٹکیوں کو میدے کے آمیزے میں ڈبو ڈبو کر ڈیپ فرائ کر لیں
- 7 گولڈن براؤن ہونے پے نکال لیں