آلو کے ڈونٹس

Prep Time 15 minutes
Cook Time 20 minutes
Keywords
Servings 3-4

Ingredients - اجزاء

1 آلو پسے ہوۓ آدھا کلو

2 سبز مرچ 4 سے 5 عدد باریک کٹی ھوئ

3 سبز دھنیا باریک کٹا ہوا

4 دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ

5 نمک 1 کھانے کا چمچہ

6 کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ

7 آئل فرائ کرنے کے لیے

8 بریڈ کرمز ایک کپ

9 انڈے 2 عدد پھینٹ کر

10 میدہ ایک کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1 سب سے پہلے ایک پیالے میں پسے ہوۓ آلو ڈال لیں
  2. 2 اب اس میں نمک، کٹی لال مرچ، دھنیا پاؤڈر، سبزمرچ اور سبز دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں
  3. 3 اب اس آمیزے سے ڈونٹس بنا لیں
  4. 4 اور ان ڈونٹس کو میدے میں کوٹ کر لیں اس کے بعد پھینٹے ہوۓ انڈوں میں اور اس کے بعد بریڈ کرمزمیں
  5. 5 اس کے بعد گرم کیے ہوۓ آئل میں ہلکی آنچ پر فرائ کر لیں
  6. 6 تیار ہے گرم گرم پوٹیٹو ڈونٹس

More Recipes

Pakistanify News Subscription

X