Ingredients - اجزاء
1 آلو پسے ھوۓ 500 گرام
2 کٹی لال مرچ 1 کھانے کا چمچہ
3 دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
4 زیرہ ایک چاۓ کا چمچہ
5 نمک ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
6 چاٹ مصالحہ 1 کھانے کا چمچہ
7 سبز دھنیا 2 کھانے کے چمچے
8 سبز مرچ 2 کھانے کے چمچے
9 میدہ 2 کپ
10 لال مرچ پاؤڈر 1/2 کھانے کا چمچہ
11 نیم گرم پانی 2 کپ
12 فرائ کرنے کے لیے آئل
13 بریڈکرمز 3 کھانے کے چمچے
14 بریڈ 5 عددٌ
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1 آلو ابال کر پیس لیں
- 2 ایک پیالے میں پسے ہوۓ آلو،کتی لال مرچ،دھنیا پاؤڈر،زیرہ،ایک کھانے کا چمچہ نمک،چاٹ مصالحہ،سبزدھنیا،سبز مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں
- 3 ایک اور پیالے میں میدہ،ایک چاۓ کا چمچہ نمک،1/2چاۓ کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں
- 4 تھوڑا تھوڑا نیم گرم پانی ڈال کر گاڑھا سا گھول بنا لیں
- 5 بریڈ کے کناروں کو کاٹ کر الگ کر دیں اور ہربریڈکو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر لیں
- 6 اب ہر حصے پر آلو کا تیار کردہ آمیزہ لگا کرمیدے کے گھول میں ڈبو ڈبو کر گرم کیے ھوۓ آئل میں فرائ کر لیں
- 7 سنہرا رنگ آنے پے نکال لیں